خاتون کے گلے میں بیٹھ کر خون چوسنے والی جونک پکڑی گئی

0
80
jonk-man

ویت نام(پاکستان247نیوز)خاتون کے گلے میں بیٹھ کر خون چوسنے والی جونک پکڑی گئی۔ ویسے تو ہم سب جانتے ہیں کہ جونک (لیچ) دوسروں کے خون پر زندہ رہتی ہیں لیکن آپ یہ جان کر بھی چونک جوئیں گے کہ ایک خاتون کے حلق سے زندہ جونک برآمد کی گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق 63 سالہ ویت نامی خاتون اپنے حلق میںدرد اور پھوڑے کی شکایت لے کر ہسپتال پہنچیں تو ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کر نے کے بعد حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے حلق کے ایک جانب 6 انچ لمبی جونک چپکی ہوئی ہے جو ان کا خون پی کر زندہ ہے۔ آنکھ، ناک اور حلق کے ڈاکٹروں نے ان کے حلق میں گوشت کا غیرمعمولی ٹکڑا دیکھا ، جسے فوری طور پر نکالا گیا تو حیرت انگیز طور پر وہ ایک جونک تھی جو خاتون کے گلے میں رہ کر اس کا خون چوس رہی تھی۔ڈاکٹر نگوین تان کے مطابق خاتون نے کسی تالاب کا کنویں کا پانی پیا تھا جس میں بچہ جونک تھی اور وہ خاتون کے حلق میں جاکر چپک گئی جس کے بعد خاتون نے سانس لینے میں دقت اور ناک بند ہونے کی شکایت کی اور جب یہ کیفیت مزید خراب ہوگئی تو وہ ہنگامی حالت میں ہسپتال پہنچیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق اگر خون پینے والی جونک کو بروقت نہ نکا لا جاتا تو یہ دردِ سر، حلق کی بندش اور یہاں تک کہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی تھی۔
اس پہلے بھی ایک خاتون کے جسم سے جونک برآمد کی گئی تھی جبکہ چین میں ایک شخص کے ناک میں تین ماہ سے چپکی جونک برآمد کی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here