پاکستان نے انسانی بال بیچ کرکتنا زرمبادلہ کمالیا؟ تفصیلات ایوان میں پیش

0
168

اسلام آباد(پاکستان 247نیوز)ایک کہاوت مشہور ہے کہ دنیا میں کوئی بھی چیز فضول نہیں اور اس کا عملی ثبوت اس وقت ملا جب انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ پانچ سالوں میں سولہ لاکھ ڈالر ز کے انسانی بال بیرون ملک بھیجے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزارت تجارت کی طرف سے بتایاگیاکہ پاکستان نے صرف چین کوپانچ سال میں ایک لاکھ پانچ ہزارچارسواکسٹھ کلوگرام انسانی بال برآمد کیے جن کی مالیت ایک لاکھ بتیس ہزار ڈالرز ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ پاکستان چین، امریکا، عرب امارات سمیت کئی ممالک کو بال برآمد کرتا ہے جن کا استعمال وگز بنانے میں ہوتا ہے۔پارلیمانی سیکریٹری نے ایوان کو بتایاکہ سنہ دوہزار سولہ سے دوہزارسترہ تک کینسرکے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی جس کی وجہ سے وگز کی مانگ میں بھی کمی آئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here