سعودی شہزادے نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

0
76
saudi wali ahad in pakistan

اسلام آباد (پاکستان247نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے پاکستان پہنچے پر ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں بکھر گئی ہیں۔ ۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خود کو پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جب انہوں نے سعودی شہزادے سے کہا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے 25 لاکھ پاکستانیوں سے اس طرح برتاؤ کیا جائے جیسے وہ آپ کے اپنے لوگ ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا شہزادہ محمد بن سلمان نے میری بات کے جواب میں کہا کہ ‘مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر تصور کیا جائے’۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے ہیں، وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نور خان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

 

قبل ازیں سعودی ولی عہد کا طیارہ جب پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 فائٹر جیت کے دستوں نے ان کا استقبال کیا اور سلامی دی اور اپنے حفاظتی حصار میں لے کر نورخان ائر بیس تک پہنچایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here