اسلام آباد میں میاں بیوی کی لڑائی،لیکن یہ میاں بیوی ہیں کون ؟ تفصیلات جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

0
114
husband wife fight islamabad

اسلام آباد(پاکستان247نیوز) اسلام آباد میں ایک خاتون کی ڈنڈے سے گاڑی کوتوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔ اب اس خاتون کے متعلق انتہائی حیران کن انکشاف منظر عام پر آ گیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ جا رہی تھی کہ راستے میں ان کا جھگڑا ہو گیا اور خاتون نے غصے میں گاڑی کو توڑنا شروع کر دیا۔

میاں بیوی کی انوکھی لڑائی نے تھانے پہنچ کر ایک دوسرے کے راز کھول دئیے۔ سنسنی خیزانکشافات کے دوران دونوں ہی اشتہاری اور منشیات فروش نکلے، ملک کے مختلف شہروں میں 100 سے زائد مقدمات میں مطلوب ہیں۔شیخ روف اوربیوی صوفیہ صدیقی کے درمیان اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں لڑائی ہوئی تو صوفیہ نے شوہر کی گاڑی ڈنڈے مار کر توڑ دی۔ شوہر بھی طیش میں آیا اور بیوی کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں کو تھانے پہنچایا تو پتا چلا کہ میاں بیوی کے خلاف پہلے ہی منشیات کے دو مقدمات درج ہیں۔دوران تفتیش صوفیہ نے انکشاف کیا کہ شیخ روف میرے ساتھ جعلی نکاح نامہ بنا کر وارداتیں کرتا تھا۔ دونوں ملزمان کے خلاف کراچی میں 50، لاہور میں 15 جبکہ اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں 35 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here