دنیائے کرکٹ سے بڑی خبر آگئی،کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

0
68
chris gayle

لاہور(پاکستان247نیوز)جارح مزاج ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین کرس گیل نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

مشہور ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا ہے،لیکن وہ فرنچائز کرکٹ کے لیئے دستیاب ہوں گے۔ کرس گیل نے کہا کہ چونکہ یہ میرا آخری ورلڈکپ ہے اس لئے میں خود کو مکمل فٹ رکھ کر بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ 35 سالہ کرس گیل نے 284 میچز میں 23 سنچریز کی مدد سے9727 رنز بناچکے ہیں جبکہ ان کا افرادی ایک اننگز میں سب سے زیادہ سکور 215 ہے ،انہوں نے 1999 میں ڈیبیو کیا تھا۔

ریٹائر منٹ کے اعلان کے بعد بارباڈوس میں ایک انٹرویو میںکرس گیل نے کہا ہے کہ وہ دنیا میں کرکٹ کے عظیم ترین کرکٹر ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here