بھارت میں پیدا ہونیوالا وہ پاکستانی جس نے بھارت کے ہی 5طیارے تباہ کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

0
159
MM-Alam-Pakistan

اسلام آباد(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)پاکستان اور بھارت روایتی حریف تصور کیے جاتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جنگیں بھی ہوچکی ہیں ، ایسے میں 7ستمبر 1965 کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے پانچ جنگی طیاروں کو تباہ کرکے عالمی ریکارڈ بنانے والے اسکورڈن لیڈر ایم ایم عالم کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔
محمد محمود عالم 6 جولائی 1935 کو بھارتی شہر کولکتہ میں پیدا ہوئے تھے اور1953 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ایم ایم عالم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 1965 کی جنگ میں شجاعت اور بہادری کی ایسی لازوال تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ اپنی ہوا بازی کے کارناموں سے اسکوارڈن لیڈر ایم ایم عالم نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دئیے اور دشمن کے پانچ جنگی طیارے ایک منٹ میں زمین پر مار گرائے۔ان کے اس کارنامے کو بعض لوگ معجزہ بھی تصور کرتے ہیں۔
ایم ایم عالم کوستارہ جرت سے بھی نوازا گیا اور پھر یہ 1982 میں ایئر کموڈور کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے۔ قوم کے یہ ہیرو 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here