پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ون ڈے میچ کا نتیجہ آ گیا

0
51
pakistan-vs-england-pakistan247news

نوٹنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی انگلینڈ نے نے سنسنی خیز نقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے 5 میچ کی سیریز میں فیصلہ کن 3-0 کی برتری حاصل کر لی۔

تفصیل کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز سکور کئے بابر اعظم 115، فخر زمان 57، شعیب ملک 41 اور محمد حفیظ نے 59 رنز کی اننگز کھیلی ہیں۔ انگلینڈ کی طرف سے ٹام کرن نے 10 اوور میں 75 رنز دے کر 4 پلیئر کو آئوٹ کیا۔

جواب میں انگلینڈ نے پاکستان کی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے 49.3 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ پورا کر لیا وپنر جیسن رائے نے 89 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے جبکہ دوسرے اوپنر جیمز ونس 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے سپنر عماد وسیم اور محمد حسنین نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ جنید خان، حسن علی اور شعیب ملک کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here