موٹرسائیکلوں کے بعد اب گاڑیوں کی باری، پولیس نے کارروائی کیلئے کمرکس لی

0
84
CTO-order-to-crack-down-against-vehicle-using-low-standard-gas-cylenders

لاہور(پاکستان 247ن یوز)صوبائی دارالحکومت میں وکلا صاحبان کے سوا موٹرسائیکل سواروں کے ہیلمنٹ نہ پہننے یا ٹرپلنگ کرنے پر تابڑ توڑ چالان کیے گئے اور اب ٹریفک پولیس نے غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کیلئے کارروائی کیلئے کمرکس لی اور سی ٹی او نے دو دن آگاہی مہم چلانے، اس کے بعد 20مئی سے کارروائی کاحکم دیدیا، ڈویڑنل افسران اور ڈی ایس پیز کارروائی کریں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سی ٹی او نے ہدایت کی کہ روڈ سیفٹی یونٹ بس اڈوں، ٹیکسی، پارکنگ اسٹینڈز پر خصوصی لیکچر دیئے جائیں اور کمرشل گاڑیوں میں پاس شدہ سلنڈرہی لگانے دیئے جائیں، فائر فائٹنگ سلنڈر کا ہونا لازمی قرار دیا جائے۔لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ چھوٹی گاڑی، پک اپ میں ایک سے زائد سلنڈر لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اورقانون کی خلا ف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here