میں بھارت سے بدلہ لوں گا، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا دبنگ اعلان

0
49
amir-khan-vs-neeraj-goyat

مانچسٹر (پاکستان247نیوز) کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں بھارت نے پاکستان کو شرمناک شکست دی تھی اب پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھارت سے شکست کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

تفصیل کے مطابق پاکستانی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد عامر خان نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ 12 جولائی کو پاکستان کی ہار کا بدلہ بھارتی باکسر نیرج گویت کو سعودی عرب میں ہونے والے باکسنگ میچ میں ناک آﺅٹ کرکے لیں گے۔

عامر خان نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پریشان نا ہونا پاکستانیوں مار مار کے مریں گے خون کے آنسو رولائیں گے۔

عامر خان نے مزید کہا کہ میں قومی کرکٹ ٹیم کی فٹنس کا معیار بہتر کرنے میں تعاون کر سکتا ہوں۔ عامر خان نے کہا کہ مجھے پاکستان ٹیم کو فٹ اور مضبوط رہنے کے مشورے دے کر خوشی ہوگی۔ وہ قومی ٹیم کو یہ بھی بتائیں گے کہ کیسا کھانا کھانا ہے، ڈائٹ کیسی ہونی چاہیے اور ٹریننگ کیسے کرنی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here