گاڑی خریدنے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے گاڑی خریدنا مزید مشکل ہوگیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

0
65
pakistan-cars

کراچی(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کو اس وقت کئی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے تاہم سب سے بڑی مشکل ان کے سامنے ڈالر کی قیمت ہے جو کہ کنٹرول میں ہی نہیں آ رہی اور وہ اب تک 131 روپے سے زائد تک پہنچ چکی ہے جس کے باعث ملک میں مہنگائی بھی بڑھتی جارہی ہے تاہم ایسی صورت میں گاڑیو ں کے خریداروں کیلئے بھی تشویشناک خبر آ گئی ہے کیونکہ ٹیوٹا نے قیمت بڑھا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انڈس موٹر کمپنی جو کہ پاکستان میں ٹیوٹا کے مینوفیکچرر ہیں ، نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ حال ہی میں گاڑیوں کے پارٹس اور ڈیوٹیز میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث کمپنی کو مشکلات کا سامنا ہے ۔کمپنی کا کہناہے کہ نومبر سے دسمبر میں گاڑیوں کی قیمت میں پچاس ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا گیاہے ’جبکہ ٹیوٹا انوویٹو انٹرنیشنل ملٹی پرپس وہیکل ‘ کی گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ 25 ہزار سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here