وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی، رضامندی ظاہر کردی

0
78
imran-khan-saudi-arabia

اسلام آباد، جدہ (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب ن سالانہ عمرہ کرنے والے پاکستانیوں پرعائد 2 ہزار ریال ٹیکس کی چھوٹ دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور جلد ہی سعودی حکومت اس رعایت کی تصدیق کر دی گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کی صدارت میں ہوا جہاں پاکستانیوں کو حج اور عمرہ کی ادائیگی کے دوران پیش آنے والے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔چیئرمین سینیٹ کمیٹی مذہبی امور کا کہنا تھا کہ انہیں سعودی حکومت کی جانب سے 2 سال کے اندر ایک سے زیادہ عمرہ کرنے والے افراد پر 2 ہزار ریال ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ‘مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ پاکستانیوں پر ایک امتیازی قسم کا ٹیکس ہے اور اس پر حکومت کو کچھ کرنا چاہیے۔ سیکریٹری مذہبی امور محمد مشتاق نے کہا کہ سعودی حکومت کے اس قدم کا مقصد صرف چند افراد کو بار بار عمرہ کرنے سے روکنا ہے اور ٹیکس کا نفاذ صرف پاکستانیوں پر نہیں ہوا ہے بلکہ یہ حال ہی میں دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے افراد پر نافذ کردیا گیا ہے۔

محمد مشتاق کا کہنا تھا کہ2 سال کے دوران ایک سے زائد عمرہ ادا کرنے والے افراد پر عائد 2 ہزار ریال ٹیکس مصر اور ترکی کے شہریوں سے ان کی حکومتوں کی سعودی عرب سے درخواست پر ختم کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو اسلام آباد میں سعودی حکام کے سامنے اٹھایا گیا ہے اور یہ تجویز دی گئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اس ٹیکس کے خاتمے کے لیے درخواست کرے۔
سیکریٹری مذہبی امور نے کہا کہ وزیراعظم نے سعودی عرب کے دورے میں سعودی ولی عہد سے اس معاملے پر بات کی اور وہ ٹیکس کے خاتمے پر متفق ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک وقتی معاملہ تھا اور سعودی حکومت اس چھوٹ کی تصدیق جلد کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here