’پاکستان پر اس وقت تک پریشر رکھیں گے جب تک وہ ۔ ۔ ۔‘ امریکہ نے دھمکی آمیز اعلان کردیا

0
81
henry-ensher-usa

واشگنٹن (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) امریکی دفتر خارجہ کے قائم مقام ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پاکستان ہنری انشر نے کہاہے کہ پاکستان پر اس وقت تک دباﺅ قائم رکھا جائے گا جب تک وہ افغان پالیسی تبدیل نہیں کرتے ، امریکا کے ساتھ ہم آہنگ نئی پالیسی خود پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوگی۔

واشنگٹن کے ووڈرو ولسن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ہنری انشر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے پاس دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے کے مواقع موجود ہیں تاہم اس کے لیے اسلام آباد کو افغانستان کے حوالے سے اپنی پرانی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ حقیقت میں ہم نے پاکستان کی جانب سے کچھ اقدامات ہوتے ہوئے دیکھے ہیں، تاہم فیصلہ کن اقدامات نہیں دیکھے کہ دہشت گرد پاکستانی زمین استعمال نہیں کرسکیں گے۔ہنری انشر نے کہا کہ نئی حکومت کے پاس دوطرفہ تعلقات بہتر کرنے اور امن کا پارٹنر بننے کا موقع ہے اور تعلقات کی بہتری اور پارٹنر بننے سے دونوں کے لیے مزید فائدہ مند صورتحال ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لاکر پاکستان نتیجہ نہیں دے سکتا مگر تعمیری کردار ضرور ادا کرسکتا ہے۔ہنری انشر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ معاشی اور سیاسی طور پر پاکستان خطے میں قائدانہ کردار ادا کرسکتا ہے، مگر اس کی پالیسیوں سے خطے میں عدم استحکام ہو رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here