عالمی تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب سپردخاک،آخری وصیت بھی سامنے آگئی

0
97

لاہور(پاکستان 247نیوز) رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، لاکھو ں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ، نماز جنازہ تبلیغی جماعت کے بزرگ مولانا نذر الرحمن نے پڑھائی، دولا مو لا قبرستان میں دفن کیا گیا ۔نمازجنازہ کے موقع پر حاجی عبدالوہاب کی وصیت بھی پڑھ کر سنائی گئی جس کے متن میں مولاناعبدالوہاب کی طرف سے کہاگیاتھاکہ مجھ سےتعلق اورمحبت رکھنےوالےتمام احباب کومیری یہ وصیت ہےکہ اپنی سوچ، فکر،اورصلاحیت کواس دین کی محنت کی سرسبزی وشادابی کےلیےصرف کرے،اللہ تعالی آپ سب کواپناتعلق اورنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سچی محبت نصیب کرے۔۔یہ وصیت مولانافہیم صاحب نےاُنکی آخری وصیت پڑھ کرسنائی اورمولانا طارق جمیل نے بتایاکہ مشاورت کے بعد نئے امیر کا فیصلہ ہوگا۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا نذرالرحمان نے نمازجنازہ پڑھائی اور وصیت بھی یہی تھی کہ مولانانذرالرحمان کو امیرمقررکیاجائے تاہم اس خبر کے فائل ہوتے وقت تک جماعت کی طرف باضابطہ نئے امیر کا نام سامنے نہیں آیا ۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق حاجی عبد الوہاب کی نماز جناز ہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی، شیخ رشید ودیگر اہم شخصیات سمیت لاکھو ں افراد نے شرکت کی ،زندگی بھر اسلام کی دعوت دینے والے حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ پنڈال اجتماع گاہ سندر روڈ رائیونڈ میں ادا کی گئی ، حاجی عبد الوہاب کی نماز جنازہ تبلیغی جماعت کے بزرگ مولانا نذر الرحمن نے پڑھائی جو حاجی عبد الوہاب کے بعد تبلیغی جماعت میں سب سے نمایا ں مقام رکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here