پاکستان میں قید بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو سزا پوری ہونے پر رہا کردیاگیا

0
78
pakistan-spy-hamid-nehal-ansari

اسلام آباد(پاکستان 247نیوز) پاکستان نے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو مردان کی جیل سے رہا کردیا گیا، جیل حکام نے سخت سیکیورٹی میں جاسوس کو وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے کیا جو آج واہگہ بارڈر پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کے سپرد کریں گے ، جاسوس رہا کیے جانے کی دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کردی ۔

یہ بھی پڑھیں:صدام حسین کا امریکی فوجیوں کا ٹھکانہ بتانے والے شخص کا پتہ چل گیا

اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے بتایاکہ حامد نہال انصاری کو سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا ہے، بھارتی جاسوس حامد نہال کو ریاست مخالف سرگرمیوں اور دستاویزات میں جعل سازی پر گرفتار کیا گیا تھا۔یادرہے کہ حامد نہال انصاری سال 2012ءمیں غیرقانونی طورپر پاکستان آیا تھا، پھر دسمبر 2015 میں اسے 3 سال قید کی سزا ہوئی تھی جو پندرہ دسمبر کو پوری ہوگئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here