پنجاب بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم، سمارٹ کارڈ کا افتتاح

0
147
vehicle-registration-smart-card-punjab-pakistan

لاہور(پاکستان 247نیوز) پنجاب بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم کردی گئی اور عوام کی سہولت کیلئے سمارٹ کارڈ کا اجرا شروع کردیاگیا،ابتدائی طورپر اس سروس کا آغاز لاہور سے ہوا تاہم اس کا دائرہ کار پورے پنجاب میں پھیلایاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق سمارٹ کارڈ کے اجرا کے بعد گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے شہریوں کو محکمہ ایکسائز کے چکرنہیں لگانے پڑیں گے ۔

ڈیٹا ایمبیڈڈ کارڈ کی افتتاحی تقریب کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایاکہ سمارٹ کارڈ رجسٹریشن جعل سازی کا خاتمہ ہو گا، شہریوں کورجسٹریشن بک اٹھانےکی زحمت نہیں کرنی پڑے گی۔بتایاگیا ہے کہ سمارٹ کارڈ کی فیس 530 روپے وصول کی جائے گی جبکہ کارڈ کورئیر کے ذریعے متعلقہ ایڈریس پر بھجوایا جائے گا۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق سمارٹ کارڈ تیار کرنے والی مشین ڈی جی ایکسائز آفس میں رکھی گئی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر 20ہزار سمارٹ کارڈ تیار کیے جاسکتے ہیں، پرانی رجسٹریشن بکس تبدیل کرنے کے خواہش مند شہری بھی فیس جمع کراکے سمارٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔اگر کارڈ گم ہوجائے تو 530 روپے فیس ادا کرکے نیا سمارٹ کارڈ وصول کیا جاسکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here