پرویز-نثار لفظی جنگ: شہباز شریف کی سابق وزیر داخلہ کی حمایت

0
96
harsh-words-exchange-in-ch-nisar-pervez-rasheed

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں پرویز رشید اور چوہدری نثار کے درمیان لفظی جنگ میں اپنی حمایت کا وزن سابق وزیر داخلہ کے پلڑے میں ڈال دیا۔

ایک سینئر صحافی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پارٹی کےسینئر رہنما ہیں، پرویز رشید کو میڈیا پر بعض باتیں کرنے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نواز شریف سے درخواست کی کہ دونوں رہنماؤں کو ایک ساتھ بٹھا کر اس معاملے کا فیصلہ کیا جائے۔وزیر اعلی پجاب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے تمام عہدیدار، رہنما اور کارکن نواز شریف کی قیادت میں متحدہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی عہدیداروں میں اختلاف کسی سیاسی جماعت کیلیے غیر معمولی بات نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here