پاکستانی سیکیورٹی گارڈ آپے سے باہر، ساتھی خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش میں پکڑاگیا

0
54
Pakistani-security-guard-arrested-in-rape-attempt-case-dubai

دبئی سٹی(پاکستان 247نیوز)متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی سیکیورٹی گارڈ نے اپنی ساتھی سکیورٹی گارڈ پاکستانی خاتون کو واش روم میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہا اور پکڑاگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں پاکستانی مرد اور خاتون ایک ہی جگہ سیکیورٹی گارڈکے فرائض انجام دے رہے تھے اور ایک ہی اپارٹمنٹ میں دیگر مردوخواتین کے ساتھ اکٹھے رہتے تھے، وہیں پر مرد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن اس کے شور مچانے پر ان کے ساتھ رہنے والا ایک شخص آ گیا اوریوں خان کی عزت محفوظ رہی۔بال بال بچنے والی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ”شراب کے نشے میں دھت ملزم مجھے دھکیل کر باتھ روم میں لے گیااور جنسی تعلق قائم کرنے کی خواہش ظاہر کردی، میں خود کو اس سے چھڑوانے میں ناکام ہو گئی تو میں نے شور مچا دیا جس پر ہمارے ساتھ رہنے والا ایک شخص آ گیا ۔ اس کیس کا فیصلہ اٹھائیس مئی کو متوقع ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here