اپنے کسی عزیز کی موت پر گوریلوں کے بھی ماتم کرنے کا انکشاف، سائنسدانوں نے کھوج لگالیا

0
62
Gorilas-also-sorrows-on-their-fellows-death

کنشاسا(پاکستان 247نیوز)انسانوں کی طرح گوریلا کے بھی اپنے کسی عزیز کی موت پر رونے اور ماتم کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، یہ انکشاف افریقی ممالک کانگو اور روانڈا کے جنگلوں میں گوریلوں پر تحقیق کرنیوالے سائنسدانوں نے کیا ۔
سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”تحقیق کے دوران ایک گوریلے کی موت واقع ہو ئی تو ایسے مناظردیکھنے کو ملے جنہوں نے ہمیں بھی حیران کر دیا، تمام گوریلے اکٹھے ہو ئے اور مرنے والے کے اردگرد بیٹھ گئے، دھاڑیں مار مار کر روتے رہے اور ایک دوسرے کے گلے لپٹتے رہے۔ یہ بھی نوٹ کیاگیا کہ مرنے والے گوریلے کے جو قریبی رشتہ دار تھے وہ زیادہ دیر تک اس کے پاس موجود رہے جبکہ باقی آتے اور کچھ دیر ماتم کرنے کے بعد واپس چلے جاتے رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here