برطانوی خاتون نے انٹرنیٹ سے پیسہ کمانے کا آسان طریقہ ڈھونڈلیا

0
52
easy-way-to-earn-money-from-internet

لندن(پاکستان 247نیوز)دنیا ترقی کی منازل طے کرکے سائنس اور انٹرنیٹ کی دنیا میں پہنچ چکی ہے اور کئی کاروبار بھی انٹرنیٹ کے ذریعے ہی ہورہے ہیں لیکن اب ایک برطانوی خاتون نے انٹرنیٹ سے رقم کمانے کا سب سے آسان طریقہ ڈھونڈ نکالا ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دوبچوں کی ماں29سالہ فرانسسکا ہنری ایک وقت مقروض تھی اور مفلوک الحالی کی زندگی بسر کرتی تھی، پھر انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی آمدن بڑھانے کی کوشش شروع کی تو آج نہ صرف اس کا قرض اترچکا ہے بلکہ وہ ماہانہ کمائی بھی کررہی ہے۔بتایاگیا ہے کہ فرانسسکا آن لائن سروے اور مسٹری شاپنگ کرتی ہے اور ان کے ذریعے رقم کماتی ہے،یہ آن لائن سروے اور مسٹری شاپنگ مختلف ریسرچ کمپنیاں اور واچ ڈاگ تنظیمیں کراتی ہیں جس کے تحت کسی بھی شخص کو گاہک بن کر مختلف سٹورز پر جانا ہوتا ہے اور اس سٹور کی سروسزاور عملے کے روئیے وغیرہ کا معائنہ کرکے کمپنی یا تنظیم کو رپورٹ دینی ہوتی ہے۔ گوگل بھی کئی طرح کے آن لائن سروے کرواتی ہے جس میں لوگ مختلف سوالوں کے جواب دے کر رقم کماتے ہیں اور فرانسسکا اب ان کاموں میں اتنی ماہر ہو چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here