غربت سے امیر ہونیوالی خاتون نے امیر ہونے کا نسخہ بتادیا

0
68
Easy-way-to-become-rich

لندن(پاکستان 247نیوز) متوسط طبقے تعلق رکھنے والی اور ٹیچرز کی بیٹی ڈیمی ہیلیناموریسے نے لوگوں کو امیر ہونے کا نسخہ بتادیا جو خود اس وقت وہ سرمایہ کاروں کے 5ارب پاو¿نڈز کی نگرانی کر رہی ہے۔میل آن لائن کے مطابق ’سب سے پہلی بات کہ اصل سرمایہ کاری آپ خود ہیں،اپنے آپ کو منظم کریں، مالی پوزیشن سمجھ لیں اور جان لیں کہ بچت، قرض اور سرمایہ کاری کے حوالوں سے آپ کہاں کھڑے ہیں،اگرقرض ہے تو کوشش کریں کہ سرمایہ کاری سے پہلے قرض چکائیں، بعدمیں سرمایہ کاری کے منصوبے بنائیں اور پھر اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ اگر ابتدائی طورپر ناکامیاں بھی ہوں تو بددل مت ہوں، سٹاک مارکیٹ کے شیئرزمیں بھی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری سے پہلے اس شعبے سے متعلق اچھی طرح علم حاصل کریںاور کسی ماہر سے سیکھیں،پھرسرمایہ کاری کرنے کے بعد متحمل رہیں، بچت کے بارے میں بھی غور کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here