بھارتی فوج کا کلرک جو آئی ایس آئی کے ہنی ٹریپ میں پھنس گیا

0
78
indian-army-clerck-traped-by-isis-arrested

نئی دہلی (پاکستان 247نیوز)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فوج کی انفنٹری بٹالین میں تعینات کلرک پاکستانی خفیہ ایجنسی ’آئی ایس آئی‘ کی جانب سے بچھائے گئے ہنی ٹریپ میں پھنس گیا اور حالیہ کشیدگی کے دوران فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے پاک فوج کو اہم معلومات فراہم کرتا رہا، کلرک ایک پاکستانی خاتون کی فیس بک آئی ڈی کے چکر میں آگیا تھا اور موصوف کلرک نے خاتون کے ساتھ چیٹ شروع کردی۔
پاکستانی اور بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اپنی فوج کی اہم معلومات فراہم کرنے پر 26 سالہ کلرک کو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر ڈاکٹر امبیڈکر نگر سے گرفتار کرلیاگیا، وہ پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران بھارتی فوج کی نقل و حرکت کے بارے میں پڑوسی ملک کی فوج کو بتاتا رہا،بھارتی فوج کی لوکیشنز اور معلومات بھی پاکستان کو فراہم کیں۔انڈیا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج گزشتہ 6 ماہ سے کلرک پر نظر رکھ رہی تھی اور اسے دو روز قبل گرفتار کیا گیا ہے جس کی اویناش کمار کے نام سے ہوئی۔ گرفتار کلرک بھی ملٹری ہیڈ کوارٹر آف وار میں تعینات تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here