چودہ ارب روپے لگا کر بھی سمندر سے تیل اور گیس نہ نکل سکی، سوراخ بند کرنے کا کام شروع کردیاگیا

0
61
pakistan-din-not-find-oil-and-gas-in-sea

اسلام آباد(پاکستان 247نیوز) چودہ ارب روپے کے اخراجات کے باوجود کراچی کے قریب سمندر میں تیل اور گیس کا سراغ نہ مل سکا جس کی وزارت پٹرولیم نے بھی تصدیق کردی اور بتایا ہے کہ نیچے پانی کا تناسب زیادہ ہے ، ڈرلنگ کے ذریعے بننے والے سوراخ بند کرنے کا کام شروع کردیاگیا۔
وزارت پیٹرولیم کے مطابق امریکن کمپنی کی جانب سے کراچی کے ساحل سے 280 کلومیٹر دور گہرے سمندر میں انڈس جی بلاک میں “کیکڑا ون” نامی بلاک میں 5 ہزار 500 میٹر سے زائد گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی، لیکن ٹیسٹنگ کے عمل کے دوران تیل اور گیس کے ذخائر کا کوئی نمونہ نہ مل سکا، اب ڈرلنگ کا کام ترک کرکے نتائج سے ڈی جی پیٹرولیم کنسیشنز کے آفس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here