نامعلوم افراد کی قبر کھود کر لاش نکالنے کی کوشش، لاش کے پائوں ٹوٹنے پر فرار

0
47
grave-put-for-woman-deadbody-india

نئی دہلی (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)بھارت میں نامعلوم افراد نے بیماری سے ایک ہفتہ قبل انتقال کرنیوالی آسیہ نامی خاتون کی قبرکھود کر لاش نکالنے کی کوشش کی لیکن پاﺅں ٹوٹ جانے کی وجہ سے وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے ، پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے نعش کو دوبارہ دفن کرادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مین پوری کے عیدگاہ قبرستان سے نامعلوم افراد نے قبرکھود کر میت کا پیر چادر سے باندھ کر باہر نکالنے کی کوشش کی جس سے پیر ٹوٹ گئے اور نعش باہر نہ نکل سکی تاہم اس واقعہ سے پورے قصبے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم دیویندر کمار ، اے ایس پی اوم پرکاش سنگھ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here