ورلڈکپ میں آج کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی اور کون سی جیتے تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہو گا

0
36
cricket-worldcup-2019

برمنگھم (پاکستان247نیوز)کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے 25 ویں میچ میں آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اب تک ٹورنامنٹ میں چار میچ کھیل کر تین میں فتح حاصل کی ہے اور ایک میچ بارش کی نظر ہوا جبکہ یہ 7 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور دوسری جانب جنوبی افریقہ نے ٹیم نے ایونٹ میں اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں فتح اور تین میں اسے شکست ہوئی جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر یہ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ آج اگر جنوبی افریقہ کی ٹیم جیت جائے تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہو سکتا ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کے پانچ میچ پڑے ہیں اگر اس کو چار میں شکست ہو جائے اور پاکستان اپنے چار میچ جیت جائے تو سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔

نیوزی لینڈ سکواڈ کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام لاتھم، مارٹن گپٹل، کولن منرو، روز ٹیلر، جیمز نیشام، کولن دی گرینڈہوم، مچل سینٹنر، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ، ہینری نکولس، ٹم ساﺅتھی، ایش سودھی اور ٹام بلنڈل شامل ہیں۔
جنوبی افریقی سکواڈ کی قیادت فاف ڈوپلیسی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوینٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ایڈن مارکرم، ریسی ویندر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، اینڈل فیلوک وائیو، کرس مورس، کاگیسو ربادا، عمران طاہر، بیورن ہینڈرکس، لونگی نگیڑی، جے پی ڈومنی، تبریز شمسی اور ڈوین پریٹوریس شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here