سلمان خان کی نصیحت نے میری زندگی بدل دی،سوناکشی سنہا

0
46
salman-khan-and-sonakshi-sinha.jpeg

ممبئی(پاکستان247نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ سلمان خان کی ایک نصحیت نے میری زندگی بدل دی ہے۔

تفصیل کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا وزن ایک ٹائم میں 90 کلو گرام تھا اور انہوں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ میں  بھی فلم سٹار بنوں گی لیکن سلمان کی نصحیت پر اپنا وزن کم کرنا شروع کر دیا اور آج بالی ووڈ میں اپنا ایک منفرد نام رکھتی ہیں۔بالی ووڈ میں آنے سے پہلے سوناکشی سنہا بطور کاسٹیوم ڈیزائنراپنے کیریئرکا آغاز کرچکی تھیں تاہم سلمان خان نے انہیں وزن کم کرنے کا مشورہ دیا کے وزن میں کمی کرو اور بالی ووڈ میں اپنا کیریئربنائو۔ سلمان خان کی نصیحت پر عمل کرکے سوناکشی نے اپنے وزن میں 30 کلوگرام تک کمی کی اور2010 میں سلمان خان کے ساتھ فلم’’دبنگ‘‘میں پہلی بار کام کیا۔ ایک انٹریو میں سوناکشی سنہا نے سلمان خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی وجہ سے میں اپنا وزن کم کرنے پر راضی ہوئی تھی۔ سوناکشی نے دبنگ فلم کے بعد ’’راؤڈی راٹھور‘‘، ’’دبنگ 2‘‘،’’ لٹیرا‘‘ اور’’ بلٹ راجا‘‘ سمیت متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں اور اب وہ ’’دبنگ‘‘ کی تیسری فلم میں سلمان خان کے مقابل مرکزی کردار اداکرتی نظر آئیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here