روسی گاؤں پر ہولناک حملہ، یہ حملہ کس نے کیا تفصیل جان کر آپ بھی حیران رہ جایئں

0
30
fly-mosquito

ماسکو (ہاکستان247نیوز) روس کے ایک دیہات لیزوریوی میں سیاہ مکھیوں نے حملہ کر دیا۔اس حملے کی وجہ سے پورا گائوں پر یشان ہے۔

تفصیل کےمطابق روسی خطے اُورل کے ایک دیہات لیزوریوی میں سیاہ مکھیوں نے حملہ کر دیا جس پورا گائوں پریشانی میں مبتلا ہو گیا ہے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی کسان نے اپنے کھیت میں قدرتی کھاد کے طور پر مرغیوں کی بیٹ پھیلادی اور اس کے چند گھنٹوں بعد مکھیوں نے وہاں ڈیرہ بسالیا۔ اس کے بعد گویا مکھیاں آسمان سے ٹپکنے لگیں کیونکہ مکھیوں کی بیٹ سے بھرا کھیت ان کے لیے ایک بہترین مسکن بن گیا تھا۔ یہاں انہوں نے اس جگہ اپنی نسل بھی بڑھانا شروع کردی۔اب اس گائوں میں یہ حال ہے کہ پورے گاؤں کی سڑکیں، مکانات اور صحن وغیرہ سیاہ مکھیوں سے بھر چکے ہیں۔ ہر طرف سیاہ چادر کی صورت میں مکھیاں اڑتی دکھائی دیتی ہیں۔ اب لوگ ہر روز بالٹیاں بھر بھر کر مکھیاں اپنے گھروں سے نکال کر پھینک رہے ہیں اور اس صورتحال میں لوگوں کا اٹھنا بیٹھنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

 

بعض لوگوں نے مکھیوں کے حملے کو موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ قرار دیتے ہیں تو بعض اسے بھیانک خواب قرار دیتے ہیں کیونکہ مکھیاں اتنی تیزی سے اپنی نسل بڑھا رہی ہیں کہ یہ جتنی مرتی ہیں اتنی ہی دوبارہ پیدا ہوجاتی ہیں۔ ایک خاتون نے کہا کہ یہ سب کچھ ہماری برداشت ہو گیا ہے۔ ہم ہر روز مکھیوں کو مارنے کے لیے دن میں کئی مرتبہ اسپرے کررہے ہیں جس سے چھوٹے بچےبھی متاثر ہورہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ہر طریقہ اپنائا لیکن آخری اطلات کے مطابق ابھی تک تو کوئی فرق نہیں پڑا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here