ڈاکٹر عارف علوی صدر پاکستان نامزد

0
106

اسلام آباد(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے صدر پاکستان کے لیے ڈاکٹرعارف علوی کو نامزد کردیا جس کا باضابطہ اعلان پارٹی ترجمان فواد چوہدری نے کیا۔ یادرہے کہ صدر ممنون حسین کی مدت 4 ستمبر کو پوری ہورہی ہے اور صدارتی الیکشن کے لیے وزیراعظم عمران خان نے عارف علوی کی نامزدگی کی منظوری دی ۔ڈاکٹرعارف علوی پیشے کے لحاظ سے ایک ڈینٹسٹ اور ایشیاءپیسیفک ڈینٹل فیڈریشن اور پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اراکین میں سے ایک ہیں، انہوں نے پہلی بار 1997 میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114کراچی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصہ لیا لیکن انہیں کامیابی نہ ملی۔عارف علوی 2006ءتا 2013ءتک پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بھی رہے، 2016ءمیں انہیں پی ٹی آئی سندھ کا صدر مقرر کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here