نوجوت سنگھ سدھو کی حمایت میں کپل شرما بھی میدان میں آگئے

0
82
kapil sharma and navjot singh sidhu

چندھی گڑھ(پاکستان247نیوز) انڈیا کامیڈی شو کے میزبان کپل شرما پاکستان کی حمایت پر اپنے پروگرام سے نکالے گئے نوجوت سنگھ سدھو کے دفاع میں میدان میں آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے نوجوت سدھو کو شو سے نکالنے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سدھو کے ساتھ جو ہوا وہ ٹھیک نہیں ہے، سدھو کو شو سے نکالنا کوئی حل نہیں ہے اور نہ سدھو کے معاملے پر پراپیگنڈا ٹھیک ہے۔ میرا ماننا ہے کہ کسی پر پابندی لگانا اور سدھو کو شوسے باہر کرنا ، یہ معاملات کو حل کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔کپل شرما نے کہا کہ ابھی نوجوت سدھو کی کچھ اور مصروفیات ہیں اس بنا پر وہ فی الوقت ہمارے شو کا حصہ نہیں ہیں البتہ ان کی عدم موجودگی میں ارچنا پورن سنگھ شوکی شوٹنگ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے پاکستان کی حمایت میں دیئے گئے بیان کے بعد ان کے خلاف محاذ کھلا ہوا ہے اور اسی سلسلے میں انہیں بھارت کے معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو سے بھی نکالے جانے اور ان کی جگہ ارچنا کو لانے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here