پی ایس ایل: آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ملتان سلطان سے ہو گا

0
69
quetta gladiators vs multan sultans

شارجہ(پاکستان247نیوز) پاکستان سپر لیگ میں دو دن آرام کے بعد آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ملتان سلطان سے ہو گا جو پاکستانی ٹائم کے مطابق رات  9 بجے شارجہ کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو دن آرام کے بعد آج آٹھواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک دو میچ کھیلی اور اپنے دونوں میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ ملتان سلطان کی ٹیم بھی دو میچ کھیل چکی جس میں ایک میچ  میں کامیابی جبکہ ایک میں ناکامی ہوئی ہے اور پوئنٹ ٹیبل پر 3ٓتیسرے نمبر پر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ سے جبکہ دوسرا میچ پشاور زلمی سے جیت کر ٹاپ پوزیشن پر ہے ۔پشاور زلمی دوسرے ، ملتان سلطان تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے،کراچی کنگز پانچویں جبکہ سب سے آخر پر لاہور قلندر کی ٹیم ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here