بیٹھے بٹھائے چند گھنٹوں میں پاکستان پر 800ارب روپے کا قرض چڑھ گیا

0
48
dollar-pulls

کراچی(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) پاکستان پر بیرونی قرضوں کا کم و بیش حجم 89ارب ڈالر ہے لیکن ڈالر کی قیمت کو اچانک آگ گئی جس کی وجہ سے بیٹھے بٹھائے پاکستانیوں پر قرضے کے حجم میں تقریباً800ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں 8 روپے کے اضافے کیساتھ ڈالر کا ریٹ 110 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 118 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت ہی بند کردی گئی ۔ ڈالر کی قدر میں اس اضافے کے باعث ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گزشتہ کئی مہینوں سے پاکستان پر دباو¿ ڈال رہے ہیں کہ پاکستانی روپے کی قدر کم کرکے ڈالر کی شرح مبادلہ کو ”حقیقت پسندانہ“ بنایا جائے اور اسے 115 روپے کے لگ بھگ مقرر کیا جائے۔ اس حوالے سے ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی، پاکستان کی معاشی نمو کےلئے مفید ثابت ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here