’میرے شوہر اور سسرالیوں کو جب پتہ چلاتو وہ چھوڑ کر چلے گئے کیونکہ ۔ ۔ ۔ ‘ سلمان خان کی ساتھی اداکارہ کی دردناک داستان

0
191

ممبئی(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) بھارتی اداکار سلمان خان انڈسٹری میں نئی نئی اداکاراﺅں کو متعارف کرانے میں خاصی شہرت رکھتے ہیں لیکن اس کے بعد ان کیساتھ کیا بیتتی ہے، اس بارے میں کسی کو معلوم نہیں ، ایسا ہی کچھ فلم ’ویرگتی‘ میں سلمان خان کی ساتھی اداکارہ’ پوجا ددوال‘ کیساتھ ہوا جوان دنوں ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کے پاس علاج تک کے پیسے نہیں ہیں، یہاں تک کہ بیماری کا علم ہونے پر خاتون کا شوہر اور سسرال نے بھی ساتھ چھوڑدیا۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ پوجا ددوال ٹیوبر کلوسس (ٹی بی) میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں،اداکارہ نے بتایاکہ میں 7 سال سے گوا کے کسینو میں کام کر رہی تھی جب کہ 6 ماہ قبل ہی مجھے پتہ چلا کہ میں ٹی بی جیسے مرض میں مبتلا ہوں اور گزشتہ 15 روز سے اسپتال میں داخل ہوں اور اس وقت میرے پاس اتنے بھی پیسے نہیں کہ ایک چائے کا کپ تک خرید سکوں ، بیماری کا پتہ چلنے کے بعد میرے شوہر اور سسرالی مجھے چھوڑ کر جا چکے ہیں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے میں نے سلمان خان سے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کسی طرح کی کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، کیا پتہ وہ میرا پیغام پڑھ کر میری مالی مدد کر سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here