بھارت میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، پانچ سیکیورٹی اہلکار مارے گئے

0
149
5-died-chattis-garh-india

نئی دہلی (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پانچ سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایاکہ ضلع ڈنٹی واڑہ میں فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی اور گاڑی میں آرمی کے 3 اہلکاروں سمیت 7 اہلکار سوار تھے۔گاڑی گاو¿ں چھولنر کے قریب پہنچی تو بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ لاشوں اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here