نگران وزیراعظم بھی مقروض لیکن کل اثاثے کتنے ہیں؟تفصیلات منظرعام پر

0
65
care-taker-prime-minister-pakistan-nasir-ul-mulk

اسلام آباد (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم ناصرالملک کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق وہ پونے چار لاکھ ڈالرز کے مقروض ہیں لیکن اس کے علاوہ سی این جی سٹیشن اور فلور ملز کے مالک ہیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق  نگراں وزیراعظم کے اسلام آباد میں3 پلاٹ ہیں، فلور ملز، سی این جی اسٹیشن میں حصص کے علاوہ 10 کروڑ روپے کا بینک بیلنس ہے جبکہ وہ 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر کے مقروض نکلے۔ سنگاپور اور برطانیہ میں ان کی جائیداد اہلیہ کے نام پر ہیں جن کے نصف فیصد حصص ان کے ہیں۔

جسٹس(ر)ناصرالملک کے نام پر پاکستان میں 14جائیدادیں موجود ہیں جبکہ وہ، ان کی اہلیہ سنگاپور اور برطانیہ میں جائیدادوں کی مالک ہیں۔ دستاویزات کے مطابق نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے اپنے اثاثوں میں سوات میں 8 مختلف اراضیاں ہیں جو گفٹ ظاہر کی گئی ہیں، ان میں 45 دکانیں بھی شامل ہیں جبکہ پشاور کی اراضی والد کی جانب سے تحفہ ظاہر کی گئی ہے۔ نگراں وزیراعظم کے پاس وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں 3 پلاٹ ہیں۔

ان میں سیکٹر ڈی12اور جی14میں ایک، ایک کنال کے رہائشی پلاٹ جبکہ بحریہ انکلیو اسلام آباد میں 2 کنال کے پلاٹ کی قیمت 1 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ دستاویزات کے مطابق نگران وزیراعظم نے زیر تعمیر کانسٹیٹیوشن اپارٹمنٹ اراضی کی قیمت 4 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ جسٹس (ر) ناصر الملک کی اہلیہ سنگاپور اور برطانیہ میں جائیدادوں کی مالک ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ان کی اہلیہ کی سنگاپور میں واقع جائیداد کی مالیت 7 لاکھ14ہزار286 ڈالر ہے، اسی طرح برطانیہ میں 2 لاکھ 72 ہزار پاؤنڈز کی جائیداد بھی ہے، ان جائیدادوں میں جسٹس(ر) ناصرالملک کے نصف حصص ہیں۔ نگراں وزیراعظم کے فلور ملز، سی این جی اسٹیشن میں حصص کے علاوہ 4 مختلف بینکوں میں10کروڑ ، 25 لاکھ روپے کا بینک بیلنس ہے جبکہ ان جائیدادوں کے باوجود نگراں وزیراعظم 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر کے مقروض نکلے ہیں۔
ایک ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناصرالملک کے ا ثاثوں میں31 لاکھ روپے کے زیورات اور65 لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر بھی شامل ہے۔ جسٹس (ر) ناصر الملک کی پراپرٹی پر 380، 363 ڈالر کا مورگیج موجود ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here