وزیراعظم عمران خان کی 21سال پرانی تھرمیں لی گئی تصویر منظرعام پرآگئی

0
143

کراچی(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) وزیراعظم عمران خان کی دوعشر ے پرانی ایک تصویرمنظرعام پرآگئی ہے جو تھرپارکر کے دورے کے موقع پر ننگر پار کرکے ایک مکان کے باہر عام چارپائی پر سوتے ہوئے بنائی گئی تھی ۔
یہ تصویر نامزدصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شیئرکی اور بتایاکہ عمران خان کی یہ تصویراکیس سال پہلے1997 میں تھرپارکر کے دورے کے موقع پر بنائی گئی ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ سفر طویل اور دشوار گزار تھا لیکن عمران خان کے جذبے کے آگے کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی اور یہ بات پورا پاکستان جانتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here