ٹرمپ کی دھمکی کام کر گئی،سعودی عرب نے صحافی جمال خشوگی کی موت کی تصدیق کردی

0
81
jamal-khashoggi-generalist

ریاض(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) سعودی عرب نے استنبول قونصل خانےمیں جمال خشوگی کی موت کی تصدیق کردی، ابتدائی تحقیقات کے بعد واقعہ میں ملوث 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ذمہ داریوں میں کوتاہی پر جنرل انٹیلی جنس کے نائب سربراہ سمیت 5 اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کر دیا گیا۔

سعودی صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی کی گتھی سلجھ گئی، سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق جمال خشوگی کا ترکی کے استنبول قونصل خانے میں موجود لوگوں سے جھگڑا ہوا، جس کے دوران صحافی کی موت ہوگئی۔ واقعہ میں ملوث 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تمام گرفتار افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ابتدائی تحقیقات کے بعد نائب انٹیلی جنس چیف احمد ال عسیری، ڈائریکٹر جنرل ایڈ منسٹریشن میجر جنرل راشد بن حامد اور شاہی عدالتی مشیر سعودالقحطانی کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان کے زیرصدارت انٹیلی جنس ایجنسی کی تنظیم نو کےلیے کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی، رضامندی ظاہر کردی

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مملکت کو اپنے شہری کی ہلاکت پر افسوس ہے، واقعہ کی تحقیقات اس بات کی مظہر ہے کہ سعودی قیادت انصاف کی فراہمی کےلیے پرعزم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here