مہمند ڈیم کے افتتاح کا اعلان ہوگیا

0
141
Govt-announced-to-keep-foundation-stone-mehmad-dam-in-january-2019

اسلام آباد (پاکستان 247 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا بیڑہ اٹھایا اور اس سلسلے میں ایک فنڈ بھی تشکیل دیا ، اب حکومت نے مہمند ڈیم کا افتتاح آئندہ سال جنوری میں کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت داخلہ کے ماتحت نادرا میں نوکریاں آگئیں

وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈ ا نے یہ اعلان کیا۔ ان کاکہناتھاکہ مہمند ڈیم کا تنازع حل کر دیا گیاہے جس میں آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماضی میں قوم کو پانی کے مسئلے پر اندھیروں میں رکھاگیا، مہمند ڈیم سے جہاں زرعی زمین سیراب ہوئی، بجلی بنے گی وہیں پشاور میں پینے کا صاف پانی بھی دستیاب ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ آبی تنازعات پر جلد بات چیت آئندہ دو ماہ میں ہوگی، بھارت میں الیکشن کی وجہ سے پاکستان کشن گنگا اور رتلے ڈیم کا دورہ نہیں کر سکا۔اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹنیٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل احمد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ مہمند ڈیم پانچ سال میں مکمل ہوگا اور ساتھ ہی یہ خوشخبری بھی سنائی کہ داسو ڈیم کے لیے 144 ارب روپے کا انتظام کر لیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here