حج پر جانے والوں خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے پاکستان کے لیے حج کوٹہ بڑھا دیا

0
113
pakistan hajj

اسلام آباد(پاکستان247نیوز) حج پر جانے والوں خواہشمندوں پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب نے تحفہ دیتے ہوئے حج کوٹہ بڑھا کر 2 لاکھ کردیا۔

تفصیل کے مطابق پاکستانیوں کو سعودی عرب نے تحفہ دیتے ہوئےپاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ سعودی وزیرخارجہ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کردیا گیا ہے، اب  ایک لاکھ 84 ہزار افراد کی بجائے 2 لاکھ پاکستانی حج اداکریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے اس زبردست اقدام پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب پاکستانی عازمین حج کو امیگریشن کے عمل میں بھی سہولت مل گئی اور پاکستان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ ای ویزہ کی سہولت والے ممالک میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے بعد اب عازمین حج کے پاسپورٹ سعودی سفارتخانے بھجوانے کی پابندی ختم ہوچکی ہے اور اب عازمین حج کو ان کا حج ویزہ ان کے گھر پہنچایا جائے گا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں، پاکستانی عازمین حج سعودی ایئرپورٹس پر انتظار کی کوفت سے بچ جائیں گے اورعازمین کو امیگریشن کے عمل میں ناقابل یقین حد تک سہولت ملے گی ، کراچی کےعازمین حج کی امیگریشن کراچی میں ہی ہو جائے گی، جب کہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی امیگریشن سہولت کی کوشش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے بھارت کا حج کوٹہ بھی بڑھا کر 2لاکھ کردیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here