ڈالر کی قدرمیں اضافہ ، پاکستان کے قرضوں میں 1100ارب کا اضافہ ہوگیا

0
62
Dollar-price-pakistan

کراچی (پاکستان 247 نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق انٹربینک میں ڈالرمزید 2 روپے 36 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 152 روپے پرٹریڈہوتارہا، 4 کاروباری روزمیں مجموعی طورپرڈالر 10 روپے 60 پیسے مہنگاہوا جس کی وجہ سے بیرونی قرضوں میں 1100 ارب روپے اضافہ ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here