مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنے خوش رہنے کی وجہ بیان کردی

0
66
Bill-gates-tells-reasons-of-happiness

نیویارک(پاکستان 247نیوز) مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک بل گیٹس نے اپنے خوش رہنے کی وجوہات بیان کردیں اور کہاکہ میں باپ ہوں اور جب کسی کے بچے زندگی میں اچھا کر رہے ہوں تو ماں باپ کو یقینا خوشی ملتی ہے۔ دوسرے 25سال کی عمر میں میرے سر پر سافٹ ویئرز کا بھوت سوار تھا اور میں ہفتے کے آخر میں چھٹی بھی نہیں کرتا تھا اور زندگی سے بالکل لطف اندوز نہیں ہوتا تھا، اب میںخود کو وقت دیتا ہوں اور زندگی سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ وہ سب کچھ کرتا ہوں جو میں کرنا چاہتا ہوں۔“
ان کاکہناتھاکہ ’ اگر آپ بھی خوش ہونا چاہتے ہیں تو یہ چار عادات اپنا لیں، جو آپ زندگی میں کرنا چاہتے ہیں وہ کریں،جوفیصلہ کریں تو عمل کریں، دوسروں کوبھی دینے کی عادت اپنائیں۔ اپنے آپ کی فکر کرتا ہوںاورصحت و صفائی کا خیال رکھیں، سب سے اہم یہ کہ اپنی فیملی کو سب سے پہلے رکھیں۔ آپ کی خوشیاں آپ کی فیملی کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں، اگرآپ ان کا خیال نہیں رکھتے تو خوشیاں یقینا متاثرہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here