پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک مرد نے خواجہ سراسے شادی کرلی

0
73

کراچی (پاکستان 247 نیوز) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پاکستانی مرد نے خواجہ سرا سے شادی کرلی ،
خرم ڈوگرنامی صارف نے سوشل میڈیا پر تصویرشیئرکرتے ہوئے بتایاکہ ’ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی شادی ہوئی ہے اور ایک شخص نے کراچی میں ایک خواجہ سرا سے شادی کرلی، خواجہ سرا کمیونٹی کو برابری کے حقوق دینے کے لیے یہ انتہائی اچھا قدم ہے اور امید ہے کہ ہم ان سے اچھا سلوک کریں گے ۔ ہمیں امید کرنی چاہیے کہ کوئی مولوی فتویٰ نہیں دے گا ، جیو اور جینے دو۔۔۔۔
یادرہے کہ جون 2016میںتنظیم اتحادالامت سے متعلقہ کم ازکم 50علماءفتویٰ دے چکے ہیں کہ خواجہ سرا کیساتھ شادی قانونی ہے ، فتویٰ میں کہاگیاہے کہ خواجہ سرامرد ایک عورت سے اور عورت کی علامات رکھنے والی خواجہ سراایک مرد سے شادی کرسکتی ہے ۔ فتویٰ میں مزید کہاگیاہے کہ ایسا خواجہ سرا جس میں مرد اور عورت دونوں کی علامات ہوں ، وہ کسی صنف سے شادی نہیں کرسکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here