اس سبزی کا رس سر میں لگائیے، خشکی بھگائیے

0
138
Dandruf-in-hairs

کراچی (پاکستان 247 نیوز)سردیوں میں اکثر دوستوں کو سر کی خشکی کا سامنا رہتا ہے لیکن اگر چقندر کا رس استعمال کریں تو یہ کافی مفید ہے ، اس سے انسان کی جلد خوبصورت اور فریش رہتی ہے۔ اس کے استعمال سے بال مضبوط اور توانا ہو جاتے ہیں۔ آئیے، آپ کو اس کے چند اور فوائد سے آگاہ کر دیتے ہیں۔

بڑھاپے/چہرے کی جھریوں کو دور کرنا
چقندر میں انٹی آکسیڈینٹس کی موجودگی کی وجہ سے انسان کا بڑھاپا دیر سے ظاہر ہوتا ہے۔ اس کا جوس بنا کر جلد پر لگانے سے جلد ترو تازہ رہتی ہے اور جھریاں نہیں پڑتیں۔ اس میں موجود انٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکل سے لڑ کر جھریاں نہیں بننے دیتے۔ اگر آپ اپنے آپ کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں چقندر کا استعمال درج ذیل طریقے سے کریں۔
1۔ درمیانے ساز کا ایک چقندر لے کر اسے چھیل دیں۔ چھیلے ہوئے چقندر کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ دیں۔
2 ۔ اب اسے بلینڈر میں ڈال کر باریک کر لیں۔
3۔ جوس کو کسی چھاننی کے ذریعے گودے سے علیحدہ کر دیں۔
4۔ علیحدہ کیے گئے جوس میں روئی بھگوئیں اور چہرے پر لگائیں۔
5۔ 10منٹ گزرنے کے بعد اسے دھو لیں اور کوئی اچھا فیس واش لگائیں۔
خشک جلد کیلئے
چقندر کا جوس پینے سے انسان صحت مند رہتا ہے کیونکہ یہ جلد میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا۔
بالوں کیلئے
جب جسم میں منرلز کی کمی ہو جاتی ہے تو بال گرنا شروع ہو جاتے ہیںجس کے نتیجے میں انسان گنجا ہو جاتا ہے۔ لیکن چقندر کے استعمال سے گنجا پن دور رہتا ہے اوربال لمبے اور گھنے ہوجاتے ہیں کیونکہ اس میں پوٹاشیم اور منرلز خاصی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔
سر کی خشکی کیلئے
چقندر میں سیلیکا اور انزائمز کی موجودگی کی وجہ سے سر کی جلد میں خشکی پیدا نہیں ہوتی اور بال خوبصورت ہوتے ہیں۔چقندر کے تھوڑے سے جوس میں ایک چمچہ سرکہ ڈالیں ۔ اسے سر پہ لگانے سے چند دنوں میں سر میں موجود خشکی ختم ہو جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here