خیبر پختونخوا سے افسوسناک خبر،گلالئی کو نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد بے دردری سے قتل کر دیا

0
103
pakistani actress gulalai

مردان(پاکستان247نیوز) نامورمقامی اسٹیج اداکارہ گلالئی کو نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد بے دردری سے قتل کردیا۔

تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں تھانہ چورہ کی حدود سے برآمد ہونے والی نامعلوم خاتون کی لاش کی شناخت پشتو کی اسٹیج اداکارہ گلالئی کے نام سے ہوئی ہے۔ مردان میں اسٹیج ڈراموں کی خوبصورت اداکارہ گلالئی کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔اداکارہ ان دنوں اپنے نومولود دوماہ کے بیٹے کے ساتھ مردان میں رہائش پذیر تھیں۔ ان کے قتل پر مقامی فنکاروں نے رنج کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔اداکارہ گلالئی کے قتل کا مقدمہ اس کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اداکارہ کا نام گلالئی کے بجائے لبنٰی لکھا گیا ہے جبکہ اداکارہ کا شوہر عمران واقعے کے بعد سے روپوش ہے۔ پولیس کے مطابق تین افراد پر دعویٰ داری کی گئی جس پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مردان میں گزشتہ سال بھی جواں سال اسٹیج اداکارہ سنبل کو قتل کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here