ڈھلتی عمر کیساتھ جوڑوں اور پٹھوں کے درد کی وجہ سامنے آگئی

0
364

مانچسٹر(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)ڈھلتی عمر کیساتھ جوڑوں اور پٹھوں کے دردکی شکایات عام ہوتی ہیں لیکن اب اس مسئلے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے اور تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ڈھلتی عمر میں ٹانگوں کی ہڈیوں میں درد اور پٹھوں میں پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ اعصابی کمزوری ہے۔
مانچسٹر میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ڈھلتی عمر کے ساتھ ساتھ ٹانگوں کے اعصاب کمزور پڑجاتے ہیں جس کے باعث عمر رسیدہ افراد کو معمول کی چہل قدمی اور سیڑھیاں چڑھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس تحقیق سے ثابت ہوا کہ ٹانگوں کی تکلیف کی وجہ اعصاب کی کمزوری تھی تاہم وہ حضرات جو تیز دوڑنے کی عادت اپنائے ہوئے تھے ا±ن میں اعصاب مضبوط رہے اور وہ چلنے پھرنے کے دوران تکلیف سے محفوظ رہتے ہیں۔
مانچسٹر میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے پروفیسر جمی مک فی کے مطابق نوجوانوں میں 60 سے 70 ہزار اعصابی ریشے ٹانگوں کی حرکت، بھاگنے اور دیگر کاموں کی انجام دہی کےلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ اعصابی ریشے ریڑھ کی ہڈی کے نچلے حصے سے منسلک ہوتے ہیں اور وہیں سے ہدایات وصول کرتے ہیں تاہم 75 سال کی عمر تک پہنچتے پہنچتے ان اعصابی ریشوں کا ٹانگ کے پٹھوں پر کنٹرول 30 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جس کے باعث ڈھلتی عمر کے افراد ٹانگوں میں شدید درد محسوس کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here