پاکستانیوں تیار ہو جائو،وزیراعظم غربت مٹاو پرگرام میں کتنے کی مرغیاں ملنے والی ہیں اور کب سے شروع ہو گا پرگرام؟ تفصیلات جانئے

0
102
hen-and-goat

راولپنڈی (پاکستان247نیوز) وازیراعظم عمران خان کا مرغیاں بکریاں پالو اورغربت مٹاو پرگرام جولائی میں شروع ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا مرغیاں بکریاں پالواور غربت مٹاؤ پرگرام گھریلو سطح پر خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلیے پنجاب بھر میں جولائی سے آغاز شروع کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کے اس پرگرام کے تحت شہریوں اور دیہاتیوں کو ایک ہزار روپے میں پانچ مرغیاں اور ایک مرغے کا سیٹ دیا جائے گا۔ یہ مرغیاں مصری اور سیل کراسنگ نسل کی ہوں گی اور ان کا وزن 900 گرام ہو گا اور یہ ایک ماہ بعد انڈے دینے لگ جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں 15 لاکھ مرغیاں تیار کی جائیں گی۔

یہ مرغیاں جولائی کے آخر میں یا اگست کے شروع میں دی جائیں گی جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک نے بڑے پیمانے پر مرغیوں کی بریڈنگ شروع کر دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here