انسانی سمگلنگ کیخلاف کام کرنیوالی خواتین اغوا، بدفعلی کا نشانہ بھی بن گئیں

0
13
NGO-workers-working-against-human-trafficking-kidnapped-raped

نئی دہلی(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)بھارت میں انسانی  سمگلنگ کے خلاف کام کرنے والے پانچ خواتین کو سٹریٹ تھیٹر کے دوران اغوا کرکے بدفعلی کا نشانہ بنا دیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھاڑکھنڈ کے ضلع کُھنٹی میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر فلاحی تنظیم آشا کرن کے لیے کام کرنے والی پانچ خواتین کو اِغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ خواتین کو اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ ایک مصروف علاقے میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے سٹریٹ تھیٹر کر رہی تھیں۔

مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ مغوی خواتین کا تعلق عیسائی مشنری تنظیم سے تھا، گو کہ مغویوں کو 3 گھنٹے بعد ہی چھوڑ دیا گیا تھا لیکن ملزمان نے خواتین سے زیادتی کی وڈیو بھی بنائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ علیحدگی پسند مسلح جنگجوؤں کے زیر اثر ہے جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور عین ممکن ہے کہ اس واقعے میں بھی یہی گروہ ملوث ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here