شاہ رخ خان فلم زیرو کی ناکامی کے بعد اب نئی فلموں میں کام نہیں کر رہے ہیں،وجہ کیا ہے تفصیلات جانئے

0
28
shah-rukh-khan

ممبئی (پاکستان247نیوز) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی آخری فلم زیرو کی ناکامی کے بعد نئی فلموں میں کام نہیں کر رہے ہیں اس کی وجہ کیا ہئ خود ہی بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ابھی تک نا تو میں کسی نئی فلم میں کام کر رہا ہوں نا مجھے کسی نئی فلم کی آفر ہوئی ہے کیونکہ عام طور سے یہ ہوتا ہے کہ جب آپ کی کسی فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے قریب ہوتی ہے تو آپ دوسرے نئی فلم پر کام شروع کر دیتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ فلم زیرو کی ناکامی کے بعد 3 سے 4 ماہ دوسری فلموں میں کام کے حوالے سے مصروف رہا لیکن اب میرا اپنا دل نہیں کرتا ہے کہ کام کروں۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کے اب کچھ اپنے لئے بھی رکھوں فلمیں دیکھوں کتابیں پڑھوں کہانیاں سنوں وغیرہ وغہرہ۔

شاہ رخ خان نےمزید کہا کہ میری بیٹی کی پڑھائی چل رہی ہے جب کہ بیٹے آریان خان کی بھی تعلیم مکمل ہونے والی ہے بس اسی وجہ سے میں اب زیادہ سے زیادہ وقت اپنے گھر والوں کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here