”میں نے خاتون سپر وائزر سے ہم بستری کی اور گھر آکر والد کو بتایا تو وہ کہنے لگا کہ یہ تو تمہاری سگی۔۔۔“ لڑکے کا لڑکی سے کیا رشتہ تھا ؟جان کر آپ بھی کہیں گے’قیامت قریب ہے‘

0
16
I-had-sex-with-woman-at-my-office… it-turns -out-she’s-my-mum

لندن (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)غیر ملکی اخبار ” دی سن “ کی ویب سائٹ پر شہریوں کے مسائل سننے کے بعد ان کے جوابات دینے اور انہیں مشورے دینے والی معروف خاتون ” دیدیری “ کو اکثر اوقات صارفین عجیب و غریب معاملات سے آگاہ کرتے ہیں اور وہ انہیں مفید مشوروں کے ذریعے اپنی غلطیوں کو سدھارنے اور بہتر انسان بننے کیلئے مشورے اور نصیحت کرتی ہیں تاہم ایسی ہی پریشانی سے دوچار ایک نوجوان نے اپنے مسئلے سے آ گاہ کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ” میں نے اپنے دفتر میں کام کرنے والی خوبرو خاتون کے ساتھ ہم بستری کی لیکن مجھے بعد میں علم ہوا کہ وہ تو میری والدہ ہیں جوکہ مجھے بچپن میں ہی چھوڑ کر چلی گئیں تھیں اور یہ جاننے کے بعد میں بہت زیادہ پریشان اور ڈپریشن میں ہوں۔“
تفصیلات کے مطابق نوجوان کا کہناتھا کہ میری عمر 22 سال ہے اور میرے والد نے اس خاتون کے بارے میں کبھی مجھے نہیں بتایا کہ انہوں نے اس کے ساتھ ہمبستری کی اور پھر الگ ہو گئے ، میرے والد نے دوسری شادی کر لی لیکن مجھے میری والدہ کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔گزشتہ گرمیوں میں نے اپنی گریجوایشن مکمل کر لی ہے اور ایک فنانس کمپنی میں انٹرن شپ شروع کر دی اور اس کمپنی میں میری سپر وائزر ایک انتہائی خوبصورت خاتون ہے جس کی عمر تقریب 40برس سے کچھ زیادہ ہے ، انہوں نے مجھے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا اور نئی شروعات کرنے میں میری بہت مدد کی۔
لڑکے کا کہناتھا کہ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد ہم دونوں نے ایک دوسرے میں بہت سی چیزیں ایک جیسی پائیں اور میرے اندر ان کیلئے جذبات بھی پیدا ہونے لگے ،ایک شام میں نے کام ختم کرنے کے بعد انہیں ڈرنگ کی آفر کی اور انہوں نے میری پیشکش کو سراہا اور ہم مقامی ریسٹورنٹ میں چلے گئے جہاں ہم نے ساری باتیں کیں اور خوب شراب پی ، اس کے بعد میں اس کے ساتھ اس کے گھر چلا گیا اور وہاں ہم نے جسمانی تعلقات قائم کیئے۔
نوجوان کا کہناتھا کہ مجھے زیادہ تجربہ نہیں تھا لیکن چالیس سالہ خاتون جسمانی تعلقات میں کافی تجربہ رکھتی تھی اور اس نے مجھے بہت ہی زیادہ خوبصورت لمحات سے بھر دیاتاہم میری انٹر ن شپ بھی ختم ہونے والی تھی اور جب الگے روز ہم دفترپہنچے تو بہت ہی عجیب قسم کے احساسات پیدا ہوئے کیونکہ ہماری عمروں میں فرق بہت زیادہ تھا اس لیے ہم نے اس رشتے کویہیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
جب میں نے اپنے والدکو اس خاتون کے بار ے میں بتایا اور اس کی تصاویر دکھائیں جو کہ اس نے مجھے سنیپ چیٹ پر بھیجیں تھیں ، میرے والد نے ان کا نام معلوم کیا اور جب میں نے انہیں بتایا تو ان کا رنگ ہی فق ہو گیا اور وہ خاموش ہو گئے۔میں نے ان سے پوچھا کہ آپ ٹھیک تو ہیں ،تو وہ اٹھ کر باہر چلے گئے ،میرے والد تقریبا آدھے گھنٹے کے بعد واپس آئے اور کہنے لگے میں تمہیں کچھ بتانا چاہتاہوں۔
اس کے بعد میرے والد نے تمام تر تفصیلات مجھے بتائیں اور تصاویر دکھاتے ہوئے کہا یہ تمہاری ماں ہے ،پہلے میں سمجھا کہ وہ مجھ سے مذاق کر رہے ہیں ، میں ڈر گیا تھا ، میں نے تصاویر دیکھیں تو مجھے واضح پتا چل رہا تھا کہ یہ وہی خاتون ہے جس کے ساتھ میں ہمبستری کر کے آیا ہوں۔لڑکے کا کہناتھا کہ میں نے اپنے نام میں چھوٹی سی تبدیلی کر لی تھی جس کے باعث خاتون کو بھی اندازہ نہیں ہوا کہ میں اس کا بیٹا ہوں ، لیکن میں اب بہت ہی زیادہ ڈرا ہوا ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here