راؤ انوار کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ چیف جسٹس کا حکم

0
253

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود کے قتل پر چیف جسٹس کے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت میں چیف جسٹس نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ راؤ انوارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ راؤ انوار جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہو رہے ۔ راؤ انوار کو نوٹس جاری کر کے طلب کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے راؤ انوار کو 27 جنوری کو طلب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔نقیب اللہ کیس پر چیف جسٹس کے از خود نوٹس کی سماعت 27 جنوری کو کراچی رجسٹری میں ہو گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here