پاکستان اور بھارت کے درمیان کشید گی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انٹری

0
148
donald-trump

واشنگٹن(پاکستان247نیوز) پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشید گی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دونوں ممالک میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں صورتحال کے باعث دونوں ممالک میں ان دنوں حالات خراب ہیں۔

یاد رہے  پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزمات لگایا تھا کہ یہ پاکستان نے کروایا ہے جسے پاکستان نےمسترد کر دیا تھا اور پاکستان دوست ملک ترکی نے بھی پاکستان پر پلوامہ حملے کے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں زوردار کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، ہر بار کی طرح اس بار بھی بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے حملے سے متعلق پاکستان پر الزامات عائد کیے ہیں تاہم پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here