پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلئے اسلامی بردار ملک سعودی عرب ایک بار پھر میدان میں آ گیا

0
79
dr-abdul-hafeez-shaikh

اسلام آباد (پاکستان247نیوز) پاکستان بردار ملک سعودی عرب ایک بار پھر مدد کیلئے سامنے آگیا ، سعودی عرب پاکستان کو تین سال کیلئے ہرسال تین ارب بیس کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دیگا ۔

مشیر خزانہ عبدلحفیظ شیخ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی عرب ہر سال پاکستان کو1 جولائی سے 3ارب 20کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دیگا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یکم جولائی سے پاکستان کوادھار تیل دینا شروع کرے گا،یہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے نتیجے میں ایک اچھی خبر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کی مسلسل حمایت پر سعودی عرب کا شکرگزار ہوں، اس سہولت سے پٹرولیم مصنوعات کی سہولت 275ملین امریکی ڈالر ماہانہ ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال بہتر ہوگی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here